۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامه اشفاق وحیدی

حوزہ/ امام جمعہ میلبورن نے عصر حاضر میں مسلم اُمّہ کے اتحاد کو اور مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن روز بروز عالم اسلام کو کمزور کرنے کے لیے دنیا میں سرمایہ کاری کر کے سعودی اور امارات بحرین جسے نام نہاد حکمرانوں کو خرید کر اسرائیلی خون خار کے وجود کو تسلیم کرانے پر مجبور کر دیا۔ ایسے سازشوں کا مقابلہ اتحاد وحدت اخوت بیں المذاہب و مسلک ہم آہنگی ہی کے ذریعے ممکن ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تعلیمات آئمہ علیہم السلام پر عمل کرتے ہوئے ہی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے، استعماری طاقتیں اسرائیل اور آل سعود کی چال دنیا میں بے نقاب یو چکی ہیں۔ آج عالم اسلام کو جن چیلنج کا سامنا ہے وہ مسلمانوں کے درمیان تفریق اور انتشار پھیلانے کا اسرائیلی اور سعودی ایجنڈا ہے، جس کے مقابلے میں مسلمانوں کو اتحاد جیسی قوت کو مضبوط کرنا ہے تاکہ طاغوتی ایجنڈے کو نابود کر سکیں۔

اس بات کا اظہار امام جمعہ میلبورن حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے اسلامی مرکز العصر سوسائٹی آف آسٹریلیا میں نماز جمعہ کے خطبہ میں بیان کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح بی بی فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا نے منافق کے چہرے سے نقاب ہٹا کر ان کو دنیا اور آخرت میں ذلیل رسوا کیا اسی طرح آج ہر زمانے کے منافق کو تعلیمات فاطمی پر عمل پیرا ہوکر ہی رسوا کیا جا سکتا ہے 
کریمہ اہل بیت کی تعلیم کو معاشرے میں فروغ دینا اور خواتین کو کردار فاطمی سے اشناس کرانا ہماری اولین ذمہ داری ہے تاکہ معاشرے کو آلودگی سے پاک کیا جا سکے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے عصر حاضر میں مسلم اُمّہ کے اتحاد کو اور مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن روز بروز عالم اسلام کو کمزور کرنے کے لیے دنیا میں سرمایہ کاری کر کے سعودی اور امارات بحرین جسے نام نہاد حکمرانوں کو خرید کر اسرائیلی خون خار کے وجود کو تسلیم کرانے پر مجبور کر دیا۔ ایسے سازشوں کا مقابلہ اتحاد وحدت اخوت بیں المذاہب و مسلک ہم آہنگی ہی کے ذریعے ممکن ہے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ آج ہر خطے میں امن آمان کا مسلۂ ہے عوام کا خون اتنا سستا ہو چکا ہے کہ روز بروز ہزاروں بے گناہ لوگوں کی خونریزی کی جاتی ہے  ایسے حالات میں عالمی اداروں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خطے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .